اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ، ملاقات میں ریاست مدینہ کی بنیاداقدار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل کی وزیر اعظم سے ملاقات میں نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے رحمت للعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم صرف حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں ۔
مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم کی نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کی کاوشوں کو سراہا۔