• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم، میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری

Jan 6, 2022

سنچورین(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جیت کے لیے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے ہیں۔جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 122 رنز کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر46اور وینڈرسن 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اوپننگ بلے باز ایڈن مارکرم 31 اور پیٹرسن 28رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے روی چندرا ایشون اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بھارت کی ٹیم دوسری اننگز میں 266رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے ایجنکے ریحانے نے 58 اور چتیشورپجارا نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جین سن،ربادا اور انگیڈی نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔