بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہےکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کے موقع پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں اور دیگر قدآور سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شمولیت کا اعلان پاکستان پیپلزپارٹی کی بے پناہ مقبولیت کا مظہر ہے جبکہ موجودہ ظالم حکومت کے خاتمہ کے بعد ملک بھر سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ایک نئی لہر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری و مرد حر آصف علی زرداری کی قیادت اور مخدوم سید احمد محمود کی رہنمائی میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ساڑھے تین سالہ انتہائی ناقص و تاریخی مہنگائی کی بدولت عوام سخت بیزار ہو چکے ہیں ہے اور پنجاب میں متوقع بلدیاتی الیکشن میں پی آئی آئی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دراصل ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں عوام دونوں سے تنگ بیزار ہیں اب عوام کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں اور پیپلزپارٹی کو عوام کی طاقت سے برسراقتدار آنے سے کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا انشاءاللہ قوم کی دعاوُں سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری منتخب نوجوان و کم عمر وزیراعظم کا عالمی اعزاز اپنے نام کریں گے۔