• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹ جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بہاولپور کا دورہ کیا

Jan 6, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹ جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بہاولپور کا دورہ کیا کنٹرول سنٹر کے معائنہ کے دوران آر پی او بہاولپور شیر اکبر نے بریفنگ دی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے 15پکار کال پر کم سے کم وقت میں پہنچنے اور کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تھانوں کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے دفتر ایس ایچ او،دفتر محرر اور حوالات کے کیمرے فعال ہونا چاہیئیں کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ہوٹل آئی ایپ کی مانیٹرنگ میں کوتاہی نہ کی جائے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا