بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورشیر اکبر کا دورہ بہاولنگر،تھانہ میکلوڈ گنج پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،اسپیشل انیشیٹیوپولیس اسٹیشن(SIPS) میکلوڈ گنج کا افتتاح اور فارمل انسپکشن۔ آر پی او نے خدمت مر کز منچن آبادکا افتتاح اوربلدیہ ہال منچن آبادمیں کھلی کچہری کی، آر پی او بہاولپورکی ڈی پی اوآفس بہاولنگرمیں ضلع ہذا کے SDPOsکے ساتھ کرائم میٹنگ۔بعد ازاں SIPSتھانہ صدرچشتیاں،ڈاہرانوالہ اور خدمت مرکز چشتیاں کا افتتاح بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کے ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ تھانہ میکلوڈ گنج پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آر پی او نے SIPS میکلوڈ گنج کا افتتاح اور فارمل انسپکشن کی۔انہوں نے انسپکشن کے دوران تھانہ کے رجسٹرز،آن لائن ریکارڈ، حوالات، بیرکس اور بلڈنگ کا معائنہ کیا۔آر پی او نے خدمت مر کز منچن آباد کا افتتاح کیا اور بلدیہ ہال منچن آباد میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او بہاولپورشیر اکبر نے کہاکہ میرایہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل کو ضلعی سطح پر حل کرنا ہے تاکہ آپ لوگوں کو بہاولپور جانے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔شہریوں کی سہولت کیلئے اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے ریجن بھر میں کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل باآسانی حل ہوں۔پولیس دن رات عوام الناس کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور اپنی بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے۔بعدازاں آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور اورSDPOs ضلع ہذا سے ڈی پی اوآفس میں کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر نے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی۔ آر پی او نے SIPSتھانہ صدر چشتیاں،ڈاہرانوالہ اور خدمت مرکز چشتیاں کا افتتاح بھی کیا۔آر پی او نے خدمت مر کز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔دورہ کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے افسران سے کہا کہ آپ سب اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑئیے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)