بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈائریکٹر جنرل پیرول اینڈ پروبیشن سروسز ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب افضال احمد نے شعبہ سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خصوصی دعوت پر جامعہ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک نے اس موقع پر معزز مہمان کو یونیورسٹی کی انتظامی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور جامعہ اسلامیہ اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول کے مابین باہمی مفاہمتی یاداشت سے متعلق بریفنگ دی۔ معزز مہمان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی حالیہ کامیابیوں خصوصا قومی اور عالمی رینکنگ، تدریسی و تحقیقی اور کمیونٹی سروسز کو سراہا۔ اس موقع پر پروبیشن آفیسر عابد محمود اور ڈائریکٹر انٹرکراپنگ ریسرچ سنٹر ڈاکٹر علی رضا بھی موجود تھے۔