• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت یوریا کھاد کی کمی اور زائد نرخوں پر فروخت کو روکنے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔

Jan 6, 2022

خبر شامل کرتے ہیں نوشہرو فیروز سے ہمارے نیوز ٹائم کے نمائندے افضل علی منگی کی رپورٹ کے مطابق
ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت یوریا کھاد کی کمی اور زائد نرخوں پر فروخت کو روکنے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر عبدالمجید وسطڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام فاروق وسطڑو، فوکل پرسن الطاف حسین چنڑ اور کھاد ڈیلر ز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے محکمہ زراعت کے افسران ضلع کے بھر کے کاشتکاروں کو یوریا کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے کھاد ڈیلروں کو ملنے والی یوریا کھاد کا ریکارڈ چیک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے کھاد ڈیلروں کی رپورٹ دی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جاسکیں۔