• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Jan 7, 2022

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر کردی۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا تھا جو جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ڈین ایلگر نے شاندرا اننگر کھیلی اور96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں وینڈرسن نے 40،مارکرم نے 31 اور پیٹرسن نے 28 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرا ایشون، شردل ٹھاکر اور محمد شامی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 202 اور دوسری میں 266 رنز بنائے تھے جکہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 229 رنز بنائے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔