ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہیں جہاں سے گزشتہ روز انوشکا نے ایک سیلفی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور اس سیلفی کے ساتھ ایک شکوہ بھی کر ڈالا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس سیلفی میں انوشکا اور ویرات ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے ہیں اور انوشکا لکھتی ہے کہ ”ساڑھے 9بجے ہی بھلا کون سوتا ہے؟“
رپورٹ کے مطابق آج ویرات اور انوشکا کی بیٹی وامقہ کی پہلی سالگرہ بھی ہے۔ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں موجود ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی آج ہی شروع ہونے جا رہا ہے۔