مدینہ(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے معروف اداکار علی فضل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ اور مدینہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے، یہ میری والدہ اور نانا کے لیے ہے، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔
اداکار علی فضل نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں، میرے دوست، خاندان اوروہ تمام لوگ جنہیں محبت کی ضرورت ہے ان سب کے لیے دعا کی۔علی فضل کی منگیتر اداکارہ ریچا چڈھا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ علی مکہ اور مدینہ گئے۔ انہوں نے دعا کرنے کے لیے علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ علی فضل بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں انہوں نے ’’تھری ایڈیٹس‘‘، ’’فقرے‘‘، ’’وکٹوریا اینڈ عبدل‘‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکارنے عمرہ ادا کرلیا ، مکہ اور مدینہ سے ویڈیو بنا کر شئیر کردی
