• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان اورچینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

Oct 9, 2019

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔