بیجنگ (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور چین میں وفودکی سطح پر مذاکرات کا دوسرادورشروع ہو گیا،وزیراعظم عمران خان اورچینی صدرشی جن پنگ وفودکی قیادت کررہے ہیں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وفد میں شامل ہیں،وفد میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید،خسرو بختیار،مشیر تجارت رزاق داﺅداورمشیران بھی شامل ہیں ،پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں خطے کی تازہ صورتحال اورعلاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا،مذکرات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر بھی بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ دونوں ممالک میں معاشی اور تجارتی معاہدوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔