• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”یہ بھارتی باولر مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ بن سکتا ہے “شعیب اختر نے پیش گوئی کردی

Oct 9, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے بھارتی باولر محمد شامی کو مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد شامی سے ان کی بات ہوئی تھی، بھارتی فاسٹ باولر مایوس تھا کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے کچھ نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محمد شامی کا حوصلہ بڑھایا اور اسے تلقین کی کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرے، محمد شامی کو بتایا کہ اس کی ریورس سوئنگ کافی بہترین ہے۔ وہ تھوڑی اور محنت کرے تو دنیائے کرکٹ کا نیا ریورس سونگ کنگ بن سکتا ہے۔