• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل سیون کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Jan 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیون کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو میں رمیزراجہ کو وزیراعظم آفس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ وزیراعظم کے پاس پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پرائم منسٹر وقت ہوا چاہتا ہے،جس کے بعد وزیراعظم چیئرمین پی سی بی کے ساتھ چل پڑتے ہیں اور اپنے پیغا م میں کہتے ہیں کہ ‘ میں ساتویں پی ایس ایل کا افتتاح کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور پبلک کو انٹرٹین کرے گی’۔