کراچی(غلام مصطفے عزیز)۔قومی انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس(کل)جمعرات سے کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جمعرات کو یہاں جاری کردی اعلامیہ کے مطابق دونوں ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 270 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔ زائد العمر کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق علم ہونے پر پی سی بی نے ان دونوں ٹورنامنٹس کو پیر 17 جنوری کو معطل کردیا تھا۔ معطلی کے اعلان کے فوری بعد پی سی بی نے سخت نگرانی میں ٹورنامنٹس میں شریک تمام کھلاڑیوں کی حقیقی عمر کی تصدیق کے لیے بون ایج ویریفکیشن کا آغاز کیا۔اس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے خارج کرنے سے قبل اپیل کا حق دیا گیا جس کے تحت ایسے تمام کھلاڑیوں کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی زیرسربراہی پینل کے سامنے اپنے کیس پر وضاحت پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔مجموعی طور پر نیشنل انڈر 16ٹورنامنٹ میں 36اورنیشنل انڈر 13ٹورنامنٹ میں شریک 20 کھلاڑیوں کو زائدالعمر قرار دے کر ٹورنامنٹ سے نکالا گیا ہے۔اس دوران ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرکے ان کے ہاتھوں کے کلائی ٹیسٹ کروائے گئے جنہیں بعدازاں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہناہے کہ انہوں نے دونوں ٹورنامنٹس کو 17 جنوری کو معطل کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کا ایک شفاف عمل شروع کیا گیا جس کے نیتجے میں نیشنل انڈر 13اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں شریک کل 56کھلاڑیوں کو زائد العمر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایج گروپ کرکٹ کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم تھا ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ان دونوں ٹورنامنٹس میں شریک 45 ٹاپ پرفارمرز کو ملک بھر کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت ، وظیفہ اور تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ ان 45 کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے کوچز کی بھی خدمات حاصل ہوں گی۔قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ پینتالیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ملتان میں شیڈول یہ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے 7 فروری تک کھیلا جائے گا۔ جہاں تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔اسی طرح قومی انڈر 13ون ڈے ٹورنامنٹ پچیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی میں شیڈول اس ٹورنامنٹ میں چھ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 27 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہے گا۔ انڈر 13 کے اسکواڈز میں بلوچستان کی ٹیم میں ابوبکر، عدنان احمد، احسن اللہ، عاصم الرحمان، فائق علی، حمزہ خان، اکرام اللہ، خان ولی، ملک اویس، محمد آصف، محمد داد، محمد عرفان، محمد سلیمان، سلیم جان اور طفیل احمد شامل ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں عبدالرمیز کمبوہ، ارحم دانش، اسد نعیم، عون حسن، اویس زبیر، داد توقیر رانا، حسنین عباس، محمد علی صابر، محمد عیسی بلوچ، ریان ارشد، سرمد نواز، طحہ آصف، تاج محمد، عبید اللہ اور زریان علی کو شامل کیا گیا ہے
اسی طرح خیبرپختونخوا کی ٹیم میں اکبر علی، عطا اللہ، عباد اللہ، جنید خان خلیل، محمد طلحہ، محمد زید، نفیس اختر، نوید، سعد رشید، شعیب خان، زین اسرار، زین خان، زین العابدین اور ذوالکفل زین کر رکھا گیا ہے۔ ناردرن کی ٹیم میں عبدالاحد، عبدالمنیم، ابوبکر منہاس، اختر گل، بلال بشیر، محمد اسد عبداللہ، محمد یوسف، ملک محمد خضر، محمد منیب، محمد موسی حسن، محمد صہیب، محمد زوہیب عباس، سعد ابریز عباسی، سالار نذیر اور سید وجیہہ الحسن شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم میں عبدالرافع، احمد علی، احسن خان، آذان علی شاہ، دارین فراز، غلام احمد، حماد عالم، حسن خان، محمد عبداللہ جاوید، محمد انس، محمد آذان، محمد حمزہ، محمد خان، نافع اور طلال محمود شامل ہیں۔ سدرن پنجاب اور عبداللہ لطیف، عبدالرحمان، علی حیدر، فیضان ریاض، حسنین ساجد، حیات خان، محمد عبداللہ، محمد بابر ارشد، محمد قاسم احمد، محمد عثمان، معاذ احمد، محسن ملک، محمد عمر، رضا امجب اور طلال احمد خان شامل ہیں۔ بلوچستان بلیوز انڈر 16 کے اسکواڈ میں عبدالصبور، انیس خان، انور شاہ، بختیار خان، گوہر خان، انعام اللہ، مبشر شاہ، محمد عادل، محمد علی، محمد اسفند، مشرف حسین، سمیر احمد، سید یاسر شاہ، طلحہ شاکر اور زبیر احمد شامل ہیں ۔بلوچستان وائٹس میں ارسلان خان، اورنگزیب، ایاز گل، عشرت العباد، فیصل رزاق، عمران صادق، محمد شاہد، محمد عمر، منیر احمد، مزمل علی، سراج احمد، سید وقاص احمد، عمیر احمد، عثمان غنی اور ذاکر شاہ شامل ہیں۔ سینٹرل پنجاب بلیوز میں علی حمزہ، علی رضا،آریب عارف، فراز احمد، غلام حیدر، حمزہ ظہور، حنین، محمد صائم، محمد عثمان، محمد فرحان یوسف، محمد حماد عارف، محسن علی، مومن قمر، رانا محمد سرفرازاور شعبان سعید شامل ہیں۔ سینٹرل پنجاب وائٹس میں عالیان سلمان، عبدالمجید، ابو سفیان، احمد یار حیدر، علی حسن، علی حسن بلوچ، علی رضا، عمار قیوم، ارسلان ریاض، دانش سعید، فہام الحق، محمد یاسین بلال، محمد طیب عارف، نعمان علی اور شہباز جاوید شامل ہیں
خیبرپختونخوا بلیوز میں احمد حسین، امیر حمزہ، اعظم آفریدی، حضرت علی، لقمان خان، محمد سہیل، محمد سلمان، محمد عبید اللہ، مسی اللہ، میاں یوسف شاہ، محمد علی، محمد یاسین، شاہ زیب خان، عثمان خان اور ذوالقرنین کو رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا وائٹس میں عادل وحید، افکار درانی، حمزہ خان، حذیفہ خان، محمد عباس آفریدی، محمد اویس خان، منصور مقصود، محمد انصار اللہ، محمد ہارون، محمد ریاض اللہ، محمد شہرام، محمد شعیب، محمد زبیر، رومان عالم خان اور عبید اللہ شامل ہیں۔ ناردرن بلیوز میں عباس حسنین، بلال احمد، فیضان ابراہیم، حسن اعجاز، محمد حسن خان، محمد نعمان، محمد ولید اقبال، محمد زین جمیل، محمد ارشد، محمد عاصم کمال، محمد بلال، محمد نبیل، شایان رضا، شازیب اور سید علی مہدی شامل ہیں۔ ناردرن وائٹس میں عبداللہ، محمدل عالم خان، علی اشفاق، عرش زمان، ارسلان علی، اسد منیر، اذان کبیر، حسنین ندیم، محمد عمار یاسر، محمد عبداللہ ساجد، محمد احمد، محمد عریز، محمد عصمت اللہ، محمد زیان اور شاہ میر نثار کو رکھا گیا ہے۔ سندھ بلیوز میں عبدالہادی، عبدالمعیز، احمد محی الدین، علی محمد میٹھا، فرحان زمان، حذیفہ احسن، محمد رمیز، محمد طلحہ خانجی، معاذ زاہد، موسی آزاد، نور حبیب، سعد محمود، سیف اللہ خان، سفیان عثمانی اور یحیی شاہ شامل ہیں۔ سندھ وائٹس میں عبدالرحمن، دانیال ہاشمی، ہارون ارشد، حسن شیخ، ہمزہ قریشی، محمد بہروز بیگ، محمد روحان خان، محمد احمد، معاذ شاہ، مصعب احمد، نعمان علی، اویس رحیم شاہ، شاہ زیب علی، شیراز خان اور سید ریحان علی شامل ہیں۔ سدرن پنجاب بلیوزمیں عبداللہ، غلام مصطفی، حسیب جاوید، انعام اللہ، محمد عاقب ارشد، محمد جان شیر، محمد ثاقب، راجہ شیراز (س)، رانا عدیل مشتاق، سمیر احمد منہاس، سمیر اختر، سوفیان احمد، شہزاد امین، سلیمان احمد اور زین ارشد شامل ہیں۔ سدرن پنجاب وائٹس میں عبدالرسول، عبداللہ توقیر، علی حسین بادشاہ، بلال خان، فہد کاشف، حسیب احمد، محمد احسن
ملک، محمد فرحان، محمد حامد، محمد نعمان آصف، محمد عمیر، را کلیم حیدر، شہاز سعید، صہیب اکرم اور طیب مختار شامل ہیں۔
نیشنل انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس (آج) شروع ہوں گے
