• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں نوتعمیر شدہ ہاسٹل کا افتتا ح کیا

Jan 28, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور نے وائس چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کے ہمراہ آج یہاں دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں نوتعمیر شدہ ہاسٹل کا افتتا ح کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی تعلیمی و تدریسی کاکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی سربراہی میں صادق ویمن یونیورسٹی کم عرصہ میں جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیمی ترقی کی پہچان بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نو تعمیر شدہ ہاسٹل کی خوبصورت اور شاندار عمارت کو دیکھ کر دل خوش ہوا ہے اور ہاسٹل کا نام بی بی سیدہ فاطمہ کے نام پر رکھنا ایک اچھا اور نیک عمل ہے۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کا روشن مستقبل ہیں اور پڑھی لکھی خواتین اچھے معاشرے کی ضامن ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی خواتین کا تاریخی علمی ادارہ ہے جس نے کئی قیمتی ملکی ستارے پیدا کئے ہیں۔دریں اثناء وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے مہمان خصوصی چانسلر و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوینئر پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق پارلیمنٹیرین سید تابش الوری،وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزبہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد،ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈائریکٹر کالجزبہاول پورڈاکٹر محمدابراہیم،رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک جہانزیب وارن،چیئرپرسن پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی بہاول پور شہلا احسان ملک،رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر سمیرا ملک، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ملازمین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔