• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز ہمیشہ تگڑے ہوتے ہیں، ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔ سرفراز احمد

Jan 30, 2022

کراچی۔28جنوری (غلام مصطفے عزیز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ رہی ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچز ہمیشہ تگڑے ہوتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، اسلئے کوشش کریں گے کہ بہتر انداز میں میچ کا اختتام کریں۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ پی ایس ایل میں تین سے چار میچز ایسے ہیں جن کا فیصلہ آخری بال پر ہوا، اس طرح کے میچز باہر بیٹھے لوگوں کے لیے دیکھنا آسان نہیں ہوتے اور کمزور عصاب کے شائیقین صحت کے حوالے سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی سے پہلا میچ ہے کوشش ہوگی ان سے مقابلہ تگڑے انداز میں کریں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں رائٹ کامنینیشن بنائیں گے، پہلا میچ جیتیں گے تو مومنٹم بنے گا جو پورے ایونٹ میں کام آئے گا۔