• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات بہاول پور کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی لیبارٹری سے بہاول پور کا ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کروایا گیا ہے

Jan 31, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات بہاول پور کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی لیبارٹری سے بہاول پور کا ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کروایا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی لیبارٹری کے نتائج کے مطابق بہاول پور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 90 ہے۔ بہاول پورکا ایئر کوالٹی انڈیکس گرین زون میں ہے اور صحت کے حوالہ سے بہاول پور موزوں شہر ہے۔