بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ صدر بہاولپور کی کامیاب کارروائیاں،سرقہ بالجبر ، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میںملوث 03 گینگز کے 08ملزمان گرفتار، 57 لاکھ روپے سے زائدمالیتی کا سرقہ شدہ مال برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ صدر بہاولپور کی سربراہی میںتفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے سرقہ بالجبر ، موٹر سائیکل اورمویشی چوری کے متعددمقدمات میں ملوث 03 گینگز کے08 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں ارشاد ، جہانگیر عرف جیلا ، اویس ، زاہد ، طاہر ، عامر ،فیصل اور شہزاد شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ صدر بہاولپور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میںبھی سرقہ بالجبرکے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 02پسٹل30 بور برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر57لاکھ روپے سے زائد مالیتی کا سرقہ شدہ سامان برآمدکرلیا، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے۔