وزیر اعلی عثمان بزدار جب بھی بہاول پور آتے ہیں یہاں کے اثاثوں میں سے کچھ نا کچھ لے کر۔جاتے ہیں ۔یہی۔وجہ۔ہے ان کے اس دورہ بہاول پور میں بھی سوشل میڈیا پر بہاول پور کے فوارہ، اسٹیڈیم، قیمتی انلاک بچاؤ کا ٹرینڈ خاصا گردش میں رہا۔لیکن اس مرتبہ گودا سائیں بہاول پور۔کا۔نواب ہی۔لے اڑے ۔
خبریں گردش میں ہیں کہ بہاول پور کی سیاسی فضا میں شدید ہلچل پیدا ہوچکی ہے۔نواب صلاح الدین عباسی نے اپنے اکلوتے ولی عہد کو بطور مشیر صوبہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف کی حکومت کو پیش کردیا ہے۔اس سلسلے میں مخدومخسرو بختیار،امین اسلم جو۔بہاول خاں کے ماموں ہیں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس فیصلے سے عباسی خاندان اپنے خاندانی جھگڑوں سے چھٹکارا اور دم توڑتے نواب کے ٹائٹل کو کچھ سہارا دے سکیں جو بظاہر مشکل لگتا ہے۔ نواب صلاح الدین خود متعدد مرتبہ ایم این اے رہ چکے ہیں .2018 کے عام انتخابات میں بہاول خان عباسی خود بھی الیکشن ہار چکے ہیں۔اور اب ڈسٹرکٹ چئرمین کے امیدوار بھی ہیں اس کیساتھ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور 1970 سے شہیدوں اسیروں اور ہزاروں کارکنوں کی انمٹ قربانیوں کی بنیاد پر صوبہ جنوبی پنجاب کے آگے مزاحمت کررہی ہے ایسے وقت میں جب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور صوبہ متنازعہ ایشو بن چکے ہیں اسکی مُشیری کے لیے بہاول عباسی کو کیا مراعات دیکر حکومتی جماعت میں شامل کرایا گیا ہے یہ تو وقت ہی بتانے گا ۔ بہاول پور میں عباسی خاندان کو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کا علامتی سربراہ سمجھا جاتا ہے۔ان کے اس فیصلے سے اہل بہاول پور شدید پریشان اور دکھی ہیں ۔تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے تمام سٹیک گی۔
ڈرز کا اس پر حیران ہونا بنتا ہے کہ بحالی صوبہ بہاول پور کے مطالبہ پر عباسی خاندان یو ٹرن لے چکا ہے صوبہ بحالی کی تمام جماعتیں اس سلسلے میں کیا لائحہ عمل بناتی ہیں اور کسے سربراہ مقرر کرتی ہیں۔یا نواب بہاول عباسی کو اپنے اس فیصلے سے واپس لانے کے لیے کیا کردار ادا کرتی ہیں یہ بھی مستقبل قریب میں واضح ہوجائے گا۔ احمد پور شرقیہ کی۔سیاست میں ناکامی کہہ لیں، یا سیاسی بصیرت کی کمی نواب صاحب نے ہمیشہ گھاٹے کے سودے کیئے ہیں ۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں لازوال کردار ادا کرنے والے عباسی خاندان کا یہ فیصلہ نا صرف بزرگوں کی روایات سے انحراف ہے۔بلکہ خطے کے لوگوں سے بے وفائی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ وسیب کی۔سیاست کے میں بظاہر تحریک بحالی صوبہ بہاول پور نے ایک بڑا صدمہ سہا۔ہے۔تاہم شہداء کا۔لہو اور کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
راجہ شفقت محمود
کالم نگار / راہنما صوبہ بہاول پور موومنٹ