کراچی، یکم فروری(غلام مصطفے عزیز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایکسپرٹ انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے اس وقت ملتان سلطان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنسنی میچ میں ملتان سلطانز کی فتح اور میچ کے اختتام پر انضمام الحق نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے، نسیم شاہ کی بولنگ میں بہت بہتری آرہی ہے۔انضمام نے دوران گفتگو کہا کہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کو میچ فنش کرکے جانا چاہیے تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حسنین کسی میچ میں اچھی بولنگ کرتا ہے تو کبھی آف کلر ہوتا ہے، اس کی رفتار کافی اچھی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دی تھی ،175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔