کراچ، یکم فروری(غلام مصطفے عزیز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7 میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد ہم بولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ر وز پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی تھی۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز مسلسل 3 میچ جیت کر پہلے نمبر موجود ہے۔