• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ، 221 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ 13 فروری کو ہوگی

Feb 2, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 221 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا اعلان کر دیا گیا، ری پولنگ 13فروری کو ہو گی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ری پولنگ کا عمل ان پولنگ سٹیشنوں پر ہو گا جہاں انتخابی مواد ، پولنگ ریکارڈ ، بیلٹ باکسز چھیننے ، سٹاف کو یرغمال بنانے ، اغواء کرنے کے واقعات پیش آئے تھے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور کے ایک ، نوشہرہ کے دو ، خیبر کے 29 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔ مردان کے تین ، کوہاٹ اور درہ آدم خیل کے تمام 54 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ری پولنگ کا عمل ان نشستوں پر بھی ہوگا جن کے امیدوار انتقال کر گئے تھے ، چھ پولنگ سٹیشنوں کے کیسز عدالتوں میں جن پر فیصلہ جلد متوقع ہے ۔