• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فن پہلوانی بہاول پور کا ثقافتی، روایتی اور قدیمی کھیل ہے

Feb 2, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) فن پہلوانی بہاول پور کا ثقافتی، روایتی اور قدیمی کھیل ہے جیسے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے لوگ پسند کرتے ہیں بہاول پور سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ مقامی ایم این اے ملک فاروق اعظم،ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری، ملک ظہیر چنٹر، ڈاکٹر افضل، سمیع گیلانی،مشیر وزیر اعلی پنجاب سمیرا ملک، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ملک اصغر جوئیہ، فرزند علی گوھیر، قیوم اعظم خان، عدیل اسلم کے علاوہ بہاول پور ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر تمام افسران کافرض ہے کہ فن پہلوانی کی سرپرستی اور بہاول پور ڈویژن کے سب سے بڑے ایونٹ جیپ ریلی میں شامل کریں تاکہ ملک بھر سے آنے والے شائقین اور سیاح 16سال سے متواتر جیپ ریلی کے موقع پر ہونے والے مقابلہ جات سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار بہاول پور کی سماجی و ثقافتی شخصیت اور فن پہلوانی کے دلدادا چوہدری شمشاد پہلوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و موجودہ اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے جیپ ریلی کے ساتھ ہی کشتی کے مقابلہ جات کا انعقاد کرایا تھا لہذا تمام ارباب اختیار بلخصوص طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر فن پہلوانی کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ سلوک کا ازالہ کریں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یقینا عوام کے سب سے پسندیدہ اور پنجاب کے سب سے مقبول کھیل کے ساتھ انصاف اور فوری طور پر مقابلہ جات کا اعلان کیا جائے گا۔