• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بریٹ لی قومی فاسٹ بولر کے مداح نکلے

Feb 2, 2022

کراچی،2 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے سال 2021 کے آئی سی سی مینر کرکٹر آف دی ایئر شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 45 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک حیرت انگیز بالر ہے، انکا قد اور رفتار بہت اچھی ہے، بالنگ میں خوبصورت بانس موجود ہے جس کے باعث میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں۔بریٹ لی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انکی تکنیک بہت زبردست ہے۔انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ اس وقت پاکستان کی پاس بہترین ٹیم موجود ہے، پاکستانی کرکٹرز کو خود پر یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا کے بہترین پلئیرز ہیں۔ بھارتی کرکٹر محمد شامی نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم ایک عظیم بلے باز ہے، تاہم انکا موازنہ ویرات کوہلی اور آسٹیو اسمتھ سے کرنا ان سے ناانصافی ہوگی