کراچی،2 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں شرکت کے لئے انگلش کرکٹرز کرس جورڈن، جیسن رائے اور جیمز ونس نے مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں پہنچ گئے ہیں، کرس جورڈن کراچی کنگز، حسین رائے اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔تینوں کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔