• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔شاہنوازڈھانی

Feb 2, 2022

کراچی،2 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔شاہنوازڈھانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنوازڈھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے، میں ورلڈکپ میں بھی کافی کرکٹرز سے ملا، ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹیم ہارتی تھی میں ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملتا تھا، اگر موقع ملا تو ضرور پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے شاہنوازڈھانی کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹر کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن میں ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے بچوں کے لیے اکیڈمی اور گرائونڈز کھولنے کا پلان بنایا ہے تاکہ باصلاحیت بچے آگے آ کر ملک کا نام روشن کرسکیں۔ پی ایس ایل نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں پرفارم کرنے کا پورا موقع ملتا ہے۔اپنے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت پانے والے شاہنوازڈھانی نے کہا کہ اس بار بھی پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھنے کو ملے گا اور مداح اس کو ضرور پسند کریں گے۔