• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک فوج نے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا ، شیخ رشید نے تفصیل جاری کر دی

Feb 3, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹویٹر پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ رات دیر گئے دہشتگردوں نے نوشکی اور پنجگور میں ایک بڑا حملہ کیا ، جسے عظیم افواج نے ناکام بنا دیا اور نوشکی میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ، پنجگور میں چھ دہشتگرد مارے گئے ، دونوں جگہوں سے انہیں باہر دھکیل دیا گیا ، عظیم فوج نے اپنی روایات زندہ رکھیں ، چار یا پارنچ لوگ پنجگور میں ان کے گھیر ے میں ہیں جنہیں پاک فوج شکست دے گی ، یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو پاک فوج نے حسب معمول حاصل کی ہے ۔