• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کردار اظہر من شمس ہے .ملک شاہ محمد چنڑ

Feb 3, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کردار اظہر من شمس ہے اور وہ وطن عزیز پاکستان کے بے باک،نڈر و غیور سیاستدان ھے جو منافقت کی سیاست کی بجائے شرافت کی سیاست اور صاف شفاف کردار پر یقین رکھتے ہیں جو اصولوں کی خاطر وزارت عظمی کی کرسی کو ٹھوکر مار دے جس کا صرف عوامی فلاح و بہبود پر یقین ہو اور پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھانے کے لیے جیل جانے کو ترجیح دے، اصولوں پر سودے بازی کی بجائے حق و صداقت پر ہمیشہ ڈٹ جائے ان کے لیے قائد حزب اختلاف کا عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء، طبلچی ترجمان اور بلخوص ملتان کے نظرانہ خور درباری وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسٹیٹ بنک ترمیمی بل کے حوالے مسلسل لغو و من گھڑت بیان بازی اور گھٹیا الزام تراشی کا مکروہ سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب عجلت میں بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں اسٹیٙٹ بنک ترمیمی بل کی منظوری بذات خود حکمرانوں کے باعث ندامت ہے جنہوں نے چور دروازے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مالی و انتظامی امور آئی ایم ایف کے حوالے کرکے پاکستان کی مالی خود مختاری کا جنازہ نکال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شرافت کی سیاست، رواداری اور آئین کی پاسداری اور اپنی جماعت پیپلزپارٹی سے وفاداری سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا طرہ امیتاز ہے جبکہ شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی بگھوڑے جو تاریخ میں محسن کشی اور حوس اقتدار کے لیے پینترے بدلنے والوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے وہ ملتان کی سیاست میں اپنا مستقبل تاریک دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی ڈبہ پیر جب اقتدار الگ ہو کر جب اپنے حلقہ انتخاب کا رخ کرے گا تو اسکی مایوس کن کارکردگی پر ملتان کے ذی شعور عوام اور خود پی ٹی آئی کے کارکنان و پارٹی عہدیداران اس کا گندے انڈوں اور گلے سڑے ٹماٹروں سے استقبال کریں گے اور پیپلزپارٹی کے جیالے بھی اسے محسن ملتان اور فخر وسیب سید یوسف رضا گیلانی کی کردار کشی کا خوب مزا چکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کا استعفی مسترد کرکے پیپزپارٹی کے جیالوں اور گلیلانی خاندان کے متوالوں کے دل جیت لیے ہیں جس سے حکومتی طبلچی ترجمانوں اور پی ٹی آئی ملتان کے مقامی بونے سیاستدان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔انہوں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی جدوجہد میں سید یوسف رضا گیلانی کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ھیں جس پر پارٹی قیادت اور جیالوں کو فخر ہے۔