• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

) علاقہ تھانہ بغدادالجدنامعلوم چوردیوارمیں نقب لگاکر بھانہ سے لاکھوں مالیت کی50 بکریاں چھ بچے لے گئے

Feb 3, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم) علاقہ تھانہ بغدادالجدنامعلوم چوردیوارمیں نقب لگاکر بھانہ سے لاکھوں مالیت کی50 بکریاں چھ بچے لے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ بغدادالجدید کے علاقہ8 بی سی میں گزشتہ رات نامعلوم چورعدنان رؤف کے بکریوں کے بھانہ کی دیوارمیں نقب لگاکر37 لاکھ مالیت کے قریب50 قیمتی بکریاں اوران کے چھ عدد بچے چراکرلے گئے اس سے قبل بھی چند روز قبل تھانہ بغدادالجدید پولیس چوکی سیٹ لائٹ ٹاؤن کانسیٹبل الیاس بھی اس بھانہ میں چوری کی کوشش کے دوران لوگوں کے جاگ جانے پراسلامیہ یونیورسٹی کے گارڈز نے پکڑکرناجائز اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کردیاتھااس وقت تو عدنان رؤف وغیرہ کانقصان نہ ہواتھالیکن اس بارنامعلوم چورتقریبا37 لاکھ مالیت کے قریب کی بکریاں لے جانے میں کامیاب ہوگئے مقامی لوگوں نے علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں پرمقامی پولیس کیخلاف احتجاج کیااس دوران ڈی ایس پی سٹی اورتھانہ بغدادالجدید کے ایس ایچ اوبھی واردات کاسن کرموقع پرپہنچ گئے جنہوں نے احتجاج کرنیوالوں سے ملزمان کی جلدگرفتاری اورجانوروں کی برآمدگی کاوعدہ کیا۔