• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ پیسٹ وارننگ کاچھاپہ، جعلی اور زائد المیعاد زرعی ادویات کی بھاری کھپ برآمد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا

Feb 3, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) محکمہ پیسٹ وارننگ کاچھاپہ، جعلی اور زائد المیعاد زرعی ادویات کی بھاری کھپ برآمد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیاگیا زرعی ادویات کادودنمبردھندہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن بہاولپور ملک اکرام الحق کی میڈیاسے گفتگو ڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ لاہور، ڈاکٹر محمد اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بہاولپور ملک اکرام الحق نے زراعت آفیسر حاصل پور کے ہمراہ تاج والی پلی خیرپور ٹامیوالی میں زائد المیعاد زرعی ادویات سٹور کرنے پر محمد فہد عباسی ولد حاجی محمد بخش خان پروپرائیٹر عباسی زرعی سروسز تاج والی پلی خیرپور ٹامیوالی پر کامیاب ریڈ کر کے ایف ایم سی یونائیٹڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کی زرعی دوائی برآمد کی۔/-228625 روپے مالیت کی زائد المیعاد زرعی دواء تحویل میں لے کر حوالہ پولیس کی اور ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ملک اکرام الحق نے ڈیلروں کو انتباہ کیا کہ تمام ڈیلرز اپنا ریکارڈ اور SOPs مکمل کریں اور زائد المیعاد زرعی ادویات”NOT FOR SALE” لکھ کر قانونی لوازمات پورے کریں۔بصورت دیگر سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی بھی قسم کی رعایت سے کام نہیں لیا جائیگا۔