کراچی، 3 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ریکارڈ تعداد میں انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے۔پی ایس ایل ایونٹ میں مختلف فرنچائزز میں مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی شریک ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہے جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اسکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جبکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر موجود ہے۔