لاہور (نمائندہ خصوصی) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا اور محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ محمد حسنین جب گڈ لینتھ، فل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسر کرتے ہیں تو ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے جو قابل اعتراض ہے ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حسنین کے ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتاہے جس کے لئے باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کیا جائے گا جو حسنین کے ساتھ ان کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے کام کرے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش کے باعث محمد حسنین کو پی ایس ایل لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ، باؤلنگ ایکشن کی درستگی تک وہ عالمی سطح کی کرکٹ میں بھی باؤلنگ نہیں کر سکیں گے ۔