• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے باہمی اشتراک سے بہاول پور سپورٹ پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

Feb 4, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے باہمی اشتراک سے بہاول پور سپورٹ پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر،چیئرمین سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،پروفیسر سوشل ور ک ڈیپارٹمنٹ آئی یو بی سید منصور شاہ،پیٹر جان، ایڈووکیٹ زاہدہ سراج،ممبر ضلعی امن کمیٹی قیصرہ حنیف،ضلعی صدر علماء کونسل بہاول پور ارشد عثمانی،عدیل اسلم،آفتاب احمد اور کمپنی کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والاسینیٹری سٹاف ہوا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، معاشرے میں بڑھتے ہوئے مذہبی عدم استحکام سے نبردآزماء ہونے اور مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کے مابین پرامن بقائے باہمی ہی امن اور خوشحالی سے آگے بڑھنے کا راستہ ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مذہبی تنوع اہم کردار ادا کر سکتا ہے اوریہ پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے بے حد ضروری ہے۔مقررین نے بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سینیٹری ورکرز کی بہاول پور میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف نے جس باہمی کاوش اور عزم و ہمت سے بہاول پور شہر کوصفائی ستھرائی کے حوالہ سے پاکستان کانمبر ون صاف ستھرا شہربنایا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاہب کی تقریق کو بالائے طاق رکھ کر رواداری،بھائی چارے اور مشترکہ جدوجہد کو مشعل راہ بنا کر ہی کامیابی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض نوید احمد نے سرانجام دیں۔