• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور قلندرز کا گالف کلب میں ٹیم ڈنر، کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں وقت گزارا

Feb 5, 2022

کراچی، 4 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ای ایل) سیزن 7 فرنچائزڈ لاہور قلندرز نے گالف کلب میں ٹیم ڈنرکا اہتمام کیا، کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں وقت گزارا۔ پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کے کرکٹرز بائیو سیکیور ببل میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی روٹین ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ٹیم ہوٹل تک محدود ہے تاہم جمعرات کو لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی روٹین میں تبدیلی آئی جب انہیں ڈیفنس میں ایک گالف کلب ، ٹیم ڈنر کے لے لے جایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈنر میں کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں وقت گزارا اور ریلیکس ہوئے۔ اس دوران مختلف پلیئرز ایک دوسرے کے ساتھ شرارت بھی کرتے رہے۔ ڈنر کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کی درخواست پر کیا تھا جس کے لیے مقامی گالف کلب میں بائیو سکیور ماحول بنایا گیا تھا۔ اس ہی دوران فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان پشاور زلمی کے میچ میں ڈراپ ہونے والے کیچ پر بھی دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا جسکو پوری ٹیم نے انجوائے کیا۔