• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چولستان کے دور دراز علاقوں میں لائیوسٹاک کی13 موبائل ویٹرنری ٹیمیں چولستانی جانوروں کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں

Feb 6, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) چولستان کے دور دراز علاقوں میں لائیوسٹاک کی13 موبائل ویٹرنری ٹیمیں چولستانی جانوروں کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق بہت جلد چولستان کو ڈیزیز فری زون بنا ئے گئے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر چولستان لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل خان شیروانی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے تعاون سے چولستان میں 4 جنوری سے منہ کھر کی بیماری کے خاتمہ کے لیے ویکسی نیشن مہم جاری ہے اور اب تک 4 لاکھ 68 ہزار 250 بڑے جانوروں کو ویکسی نیٹ کیا جا چکا ہے اور منہ کھر بیماری سے بچائو کے لیے آخری جانورکی ویکسی نیشن تک یہ مہم جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ خوراک اور ذراعت کے تعاون سے م،نہ کھر بیماری سے بچائو کے لیے جاری اس مہم میںبڑے جانوروں کو9ویں ڈوزلگائی جا رہی ہے اور اس مہم کی کامیابی کے لیے لائیوسٹاک کی موبائل ٹیمیں تمام تر موسمی حالات کے باوجود اپنا کام انتہائی جاں فشانی سے سرانجام دیے رہے ہیں