ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال میں تعینات ساہیوال پولیس کے نوجوان شوکت علی اے ایس آئی پنجاب پولیس کو آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر کلاس ون (1) سرٹیفکیٹ اور پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا۔ جو آر پی او ساہیوال نے ان کو ریجنل پولیس افسران کے دربار میں دیا۔ شوکت علی ASI ساہیوال پولیس کی شان ہیں۔ جو انتہائی قابل ، فرض شناس اور نڈر پولیس آفیسر ہیں۔ جو کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوکر ڈائریکٹ اے ایس آئی سلیکٹ ہوئے تھے۔ شوکت علی ASI تعلیم یافتہ خوبصورت نوجوان پولیس افسر ہے۔ جو کہ ساہیوال پولیس میں اپنی ایمانداری میرٹ پسندی اور سخت محنت کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اور وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے عوامی حلقوں میں پسندیدہ پولیس افسر ہیں۔ ان کی تعیناتی جرائم پیشہ عناصر کے لیے کھلا چیلنج سے کم نہیں جو کہ بہادری کی مثالیں قائم کرچکے ہیں اور محکمے میں اس طرح کے نوجوان دیانت دار اور ورکر پولیس افسر کو ان کی بہترین کارکردگی کے عوض انعام تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جانا بہت ہی احسن اقدام ہے۔ سخت محنت کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اور معاشرے میں پولیسنگ کا نظام بہتر سے بہتر ہوتا جاتا ہے۔