• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سے جانے کے بعد سری لنکن کرکٹر سیہان جے سوریا نے پیغام جاری کر دیا ،دل جیت لیے

Oct 10, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئی ہے تاہم سری لنکن کرکٹر سیہان جے سوریا نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیہان جے سوریا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے جبکہ انہوں نے پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی اور محبت کو شاندار قرار دیا ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی ہے ۔ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں قذافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ سو تیئس سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوئی۔ایئرپورٹ پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ اور آئر لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے پاکستان میں کرکٹ خوشگوا ر لمحات قرار دیا ۔ ٹام ہیریسن نے پی سی بی عہدیداروں سے گفتگو میں کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ لوٹ رہی ہے ، اسی طرح دنیا کا اعتماد بڑھتا رہا تو مکمل کرکٹ پاکستان میں ہو گی ۔