• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلزپارٹی کا بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں عظیم الشان جلسہ عام نے چاروں صوبوں کی زنجیر بلاول بھٙو بینظیر کے نعرہ پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے

Feb 7, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں عظیم الشان جلسہ عام نے چاروں صوبوں کی زنجیر بلاول بھٙو بینظیر کے نعرہ پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں تحصیل تمبو بلوچستان کی بااثر سیاسی شخصیت سردار بابا غلام رسول عمرانی کا اپنے حلقہ احباب اور ہزاروں حمایتیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پیپلزپارٹی ک تیزی سے بڑھتی ہوِئی مقبولیت کا بین ثبوت ہے۔انہوں کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا قوم کو موجودہ عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا دلانے کے لیے27 فروری کا لانگ مارچ خوش آئند ہے جو کٹھ پتلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عوام عمران نیازی سے سخت مایوس و بیزار ہو چکے ہیں اور 27 فروری کے لانگ مارچ کے لیے پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنان، موجودہ حکومت کے ستائے عوام ،مزدور اور کسان ابھی سے پرجوش ہیں اور منحوس حکومت سے نجات کے لیے مکمل طور تیار و کمر کس چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان لاہور میں ہونے والی حالیہ ملاقات نے تخت بنی گالا میں لرزہ طاری کرنے کے ساتھ حکومتی طبلچی ترجمانوں اور وزراء میں بھی کھبلی مچا دی ہے اور وہ بوکھلاہٹ میں ادھر ادھ کی ہانک اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو کوئی مائی کا لال گیڈر بھبھکیوں سے نہ ڈرا سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے۔