• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ زیب خان اور علیزہ آصف نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے برونز میڈلز جیت لئے

Feb 7, 2022

کراچی۔7فروری(غلام مصطفے عزیز)۔پاکستان کے شاہ زیب خان اور ر علیزہ آصف نے 9 ویں فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برونز میڈلز جیت لئے۔ پیر کو یہاں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے شیخ زید اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے 54 کلوگرام سینئر کیٹیگری کے سیمی فائنل پاکستان کے شاہ زیب خان کو قازقستان کے کھلاڑی نے8 کے مقابلے میں 18 پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ خواتین کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قازقستان کی مریم آزوزنے پاکستان کی علیزہ آصف کیخلاف 3-12 سے کامیابی حاصل کی 87پلس کیٹیگری میں حمزہ سعید کوارٹر فائنل میں کورین کھلاڑی سے 1-12 کے پوائنٹس سے ہار گئے تین روزہ چیمپئین شپ میں 57 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں