• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے، آرمی چیف

Feb 11, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دور جددی کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت حاصل کی جا سکتی ہے کہ جب ہم عصری چیلنجز کیلئے زندہ رہیں اور جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں ، ہمیں دشمن کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےآرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کو بیج لگانے کI تقریب میں شرکت کی ۔سپہ سالار جنرل نے میجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 35ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں ارمی چیف نے پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت، اسکی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔