بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز چوہدری خان محمد اشرف کا مسافر خانہ سکول حادثے میں جاں بحق طلباکے اہل خانہ کے افراد سے اظہار تعزیت اور مرحومین ننھے طلباکے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لیے دعا مانگی ۔ تفصیل کے مطابق معروف صنعتکار وسا بق چئیرمین پی سی بی چوہدری محمد ذکااشرف کے صاحبزادے و منیجنگ ڈائر یکٹر اشرف شوگر ملز چوہدری خان محمد اشرف نے گزشتہ دنوں مسافر خانہ میں رونما ہونے والے المناک سکول حادثے میں جاں بحق ہونے والے ننھے طلباکے موضع میانی میں واقع گھروں میں جا کر ان کے اہل خانہ کے افراد میں شامل چئیر مین یونین کونسل میانی ملک محمد اکرم سندھا اور مقامی زمیندار چوہدری ارشد میو سے ان کے بچوں کی حادثے میں اموات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا مانگی ۔ اس موقع پر چوہدری خان محمد اشرف کا کہنا تھا کہ جب انہیں اپنے علاقے کے اس افسوس نا ک واقع کا پتہ چلا تو انہیں بے حد افسوس ہوا کیو نکہ وہ اشرف شوگر ملز سے جڑے ہر کسان کو اپنی فیملی کے فرد کی طرح سمجھتے ہیں ہمارا اس علاقے کے کسانوں کیساتھ 4دہائیوں سے پرانا مضبوط تعلق چلا آرہا ہے اور اس رشتے کو آئندہ بھی مثالی بنانے کے لیے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ہمارے کسانوں کا ہر غم ہمارا دکھ درد ہے ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو اس گہرے صدمے پر صبروجمیل عطافرمائے۔ اس موقع پر ملک جاوید اکرم سندھا ، ملک مجاہد اکرم سندھا ،ملک زاہد اکرم سندھا ملک مرید حسین گردا ،چوہدری ناصر میو ، چوہدری اسلم میو ،ملک اسلم سندھا ، چوہدری فلک شیر ، محمد خالد،چوہدری فقیر محمد ، رضوان احمد ، محمد اعظم ،خلیل احمد عباسی، خواجہ محمد صدیق ، جام صدیق کھورو دیگر موجود تھے۔