• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاول پورسپورٹ گروپ کے ممبران کا بین المذاہب ہم اہنگی اور امن کا پیغام لے کر سادھو بیلا مندر سکھر کا دورہ کیا

Feb 11, 2022

بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم)بہاول پورسپورٹ گروپ کے ممبران کا بین المذاہب ہم اہنگی اور امن کا پیغام لے کر سادھو بیلا مندر سکھر کا دورہ کیا سکھر میں اشوک کمار ۔مکھی دھرمداس اور مٹھورام نے مندر کی تاریخ بتائی اور ممبران کو مندرہ کادورہ کرایا اور امن کے حوالے سے گفتگو کی ۔بھاولپور سپورٹ گروپ کے ممبران عدیل اسلم ۔ضلعی صدر پاکستان علما کونسل علامہ ارشدعثمانی ضلعی نائب صدر مولانا محمد احمد یارفاروقی علامہ عبدالاحد ۔نعمان ۔عبدالتواب محترمہ شہلا احسان ۔رابعہ ملک زاھدہ سراج قیصر حنیف اور ہندو برادری سے لالہ بہادر چوہان۔ لیکھو رام نے ان کو بھاولپور سپورٹ گروپ کے معاشرہ میں امن کے قیام کے اور بین المذاہب ہم اہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان میں روادری برداشت اور ایک دوسرے کے مذہب کیاحترام کا عزم کیا ۔ اور پاکستان زندہ باد ۔کا نعرہ لگایا پاکستان میں امن کی کوششوں پر Pylc کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔