• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ کینٹ کی کامیاب کارروائی

Feb 11, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ کینٹ کی کامیاب کارروائی،موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث عمرعرف عمری گینگ کا سرغنہ03ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی کے13 عدد موٹر سائیکل برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے، بہاولپورپولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اورپولیس پرمزیداعتمادبحال ہو، آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کی سربراہی میں تفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث عمر عرف عمری گینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں عمر عرف عمری، عثمان، راشد جاوید اور عزیر شامل ہیں،ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ کینٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے کے 13 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلیے، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ کینٹ پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے، بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔بہاولپور( )ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہدکا گزشتہ رات تھانہ صدربہاول پورکاوزٹ،تکمیل ریکارڈاور مقدمات کومیرٹ پریکسوکرنے کی ہدایت کی۔تفصیل کے مطا بق ایس پی انویسٹی گیشن نے گزشتہ رات تھانہ صدربہاول پورکا وزٹ کیا۔اس موقع پرایس ڈی پی او صدر سرکل و ایس ایچ اوتھانہ صدربہاول پور بھی موجودتھے۔ایس پی ا نویسٹی گیشن نے تھانہ میں محررآفس،مالخانہ،فرنٹ ڈیسک اورتھانہ کے ریکارڈکاملاحظہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات وحوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ملزمان کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیزپرہی کیے جائیں ان کے ساتھ بہتررویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ تکمیل ریکارڈمیں کسی بھی قسم کی سستی ولاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور تھانہ میں صفائی پرخاص توجہ ہونی چاہیے۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات کے بارہ میں بریفنگ لی اورافسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہامقدمات کو میرٹ پرجلدازجلد یکسوکریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔