بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم)اندرون فرید گیٹ بہاولپور میں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر فوڈ سٹریٹ کا قیام‘کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ظفر اقبال نے فیتہ کاٹ کر فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے انجمن تاجران کے ہمراہ کیک کاٹااس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سمیرا ملک، صدر انجمن تاجران شاہی بازار میر جمال، صدر انجمن تاجران اسرار شاہ، انجمن تاجران کے نمائندگان متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلیان بہاولپور موجود تھے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر فوڈ سٹریٹ کا قیام ضلعی انتظامیہ اور تاجران کا شاندار اقدام ہے فوڈ سٹریٹ میں معیاری اورلذیذ پکوان مناسب نرخ پر فروخت کیا جائے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہیں 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع شاندار تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔سیاحوں اور اہلیان بہاولپور کے لئے فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہے تاکہ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔فوڈ سٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار کلچر شو پیش کیا گیا اور جھومر پیش کیا گیا۔