بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)غیر سرکاری تنظیم پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بہاولپور شہر کی 5 یونین کونسلوں میں جاری “بزمِ نسواں” پراجیکٹ اختتام پذیر ہوگیا اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان وزیر اعلی پنجاب سمیرا ملک تھیں انہوں نے مذکورہ پراجیکٹ کے تحت منعقد کی گئی سرگرمیوں کو سماجی امن رواداری کے لیئے سودمند قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی قوم برداشت اور ہم آہنگی کو پس پشت ڈال کر ترقی نہیں کر سکتی خواتین امن و امان کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں تقریب میں بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کے تحت ایک سال کے دوران دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ، پتلی تماشے، میجیک شوز، امن سیمینارز، سپورٹس گالا، امن فوک پرفارمنس، خواتین ثقافتی میلا، متنوع ٹورز، تجربات کا تبادلہ و لرننگ ورکشاپ جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن سے مجموعی طور پر 380 خواتین ڈائریکٹ جبکہ 6950 ان ڈائریکٹ مستفید ہوئیں پراجیکٹ کے ذریعے مذکورہ یونین کونسلوں میں خواتین کو امن، رواداری، برداشت اور مذہبی و مسلکی ہم آہنگی اور احترام کی ترویج بارے آگاہی دی گئیں تقریب سے انوشہ حفیظ، شانتل اور عائشہ نے بھی خطاب کیا مذکورہ پراجیکٹ کے کامیاب اختتام پر متحرک خواتین عصمت زہرہ اور فاطمہ علی نے پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ اس پراجیکٹ سے شعوری آگاہی کی رفتار تیز ہو گی اور معاشرہ امن کی طرف گامزن ہوگا سعدیہ فاطمہ نے کہا کہ بزم نسواں پراجیکٹ نے بہاول پور کی خواتین کو سماجی بہتری کی نئی راہوں سے روشناس کرایا ہے ایسے پراجیکٹس کا دائرہ مزید وسیع کیا جانا چاہیئے، پراجیکٹ میں بھرپور معاونت کرنے پر مریم یزدانی، قرا العین اور دیگر کو شیلڈز دی گئیں۔