بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) چوہدری خان محمد اشرف کا خانقاہ شریف کے نواحی مواضعات کا دورہ ، کسانوں کا والہانہ استقبال ، بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ، چوہدری خان محمد اشرف کی کسانوں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمارے علاقے کے کسانوں اور شوگر ملز کی ترقی کی منازل ایک دوسرے سے وابستہ ہے ۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کے ایم ڈی و معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف نے خانقاہ شریف کے نواحی مواضعات پوستی ، سوہانڑا آرائیں ، حبیب مسن، خیرپورنورنگا، نہڑ والی، اتیراہ کا دورہ کیا اور علاقے کے کسانوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور ان کی گنے کی فصل و دیگر مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ان کے شو گر ملز سے وابستہ معاملات میں آسانی کے لیے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس مو قع پر چوہدری خان محمد اشرف کاکسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا آ پ کسانوں کے پا س آنے کا مقصد آپ کو درپیش مسائل سے آگاہی تھی اور آئندہ کا لائحہ عمل آپ کسان بھائیوں کی مشاورت سے طے کرنا ہے ہما رے علاقے کے کسانوں اور شوگر ملز کی ترقی کی منازل ایک دوسرے سے وابستہ ہے ۔ اشرف شوگر ملز سے جڑا ہر کسان میرا فیملی ممبر ہے ان کے مسائل کے حل اور ان کے دیگر فلاح وبہبود کے لیے میں اپنی ہرممکن کاوشیں بروئے کار لاﺅں گا اس وقت اشرف شوگر ملز نے کسانوں کو بلا سود قرضوں کے اجراءکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میںبیج، کھاد، ڈیزل،زرعی ادویات اور ہمارے کین ایکسپرٹ ان کو فیلڈ میں ماہرانہ رائے سے مستفید کررہے ہیںاس کے علاوہ بہت جلد ہی کسانوں کو زرعی آلات ، کھادیںاور زرعی ادویات25فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جائینگے ہمارے زرعی ماہرین مستقل بنیادوں پر اپنی ماہرانہ رائے کسانوں کو فیلڈ میں فراہم کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے کسان کی فی ایکڑ پیداوار کوبڑھانے کی ہر ممکن مدد کی جائیگی جس کی بدولت خداوند کریم سے امید ہے ہمارا کسان خوشحال ہو گا تو ہماراملک زرعی طور پر خوشحال ہو گا کسانوں نے چوہدری خان محمد اشرف کے ان اقدامات کو خوب سہرا۔ اس موقع پر ملک ظہور پگل، ملک عبدالحمید پگل، ملک نویداطہر مسن، ملک وقار مسن، ملک وحید اطہر مسن، ملک اسلم پگل، ملک زوار حسین، عبدالمجید پگل،ملک اللہ نواز، عبدالرزاق، رانااعظم،مقصود خان۔نسیم خان،محمود خان،حاجی احمد،محمداکرم،محمد جمیل،محمد اصغر،محمد شبیر ، چوہدری فلک شیر ، محمد خالد ، محمد اعظم ، رضوان احمد ،چوہدری فقیر محمد،محمد عارف، خلیل احمد عباسی،محمد صدیق و دیگر موجودتھے۔