• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا

Feb 13, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ نو تعمیر شدہ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور ایمفی تھیٹر گئے۔ انہوں نے دونوں منصوبوں کی تعریف کی اوریونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہار مسرت کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پہلی دفعہ ای کامرس کے لئے آئی ٹی پالیسی لے کر آئی ہے۔انہوں نے کامیاب ٹیک نیشن کے انعقاد پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اورڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان مجید کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بغدادالجدید کیمپس انتہائی خوبصورت ہے ۔ ٹیک نیشن کانفرنس کا انعقاد انتہائی مثبت اقدام ہے ہمارے سائوتھ پنجاب کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اس طرح کی کانفرنسز سے نئے آئیڈیاز ہماری نوجوان نسل کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔نوجوانوں کو تعلیم کے بعد صرف نوکری پر منحصر نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں ہنر اور آئیڈیاز سے اپنے اور دوسرے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے چاہیے۔ آج دنیا آئیڈیاز سے چل رہی ہے اب اچھے آئیڈیا ز سے ہی دنیا کو بدلا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ہر طالب علم اچھے آئیڈیاز سے نہ صرف خود کے لیے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کرے۔پاکستان میں 12لاکھ کے قریب لوگ فری لانس پروگرام سے کام کر رہے ہیں اس سلسلے میں حکومت نے ہر یونیورسٹی میں فری لانس سنٹر قائم کیے ہیں اور مزید سنٹر قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسرہوں۔ حکومت سازگار ماحول مہیا کرنے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ یونیورسٹیاں بھی اس سلسلے میںاپنا کردار ادا کررہی ہیں اور جس طرح حکومت اس پر کام کر رہی ہے مجھے امید ہے کہ 2028تک پاکستان دنیا میں ڈیجیٹل ٹریڈ لیڈر کے طور پر جانا جائے گا۔