• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دی لیڈر کالج اینڈ سٹاراکیڈمی سٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور‘ سلیبس دینے کے بہانے بلوا کر طالبعلم پر تشدد کر کے حبس بے جا میں رکھ لیا‘

Feb 13, 2022

بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم) دی لیڈر کالج اینڈ سٹاراکیڈمی سٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور‘ سلیبس دینے کے بہانے بلوا کر طالبعلم پر تشدد کر کے حبس بے جا میں رکھ لیا‘ والدین کی منت سماجت پر جان بخشی ہوئی‘ شکایت پر پرنسپل چوہدری طلعت ہتھے سے اُکھڑ گیا‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں‘ طالبعلم کے والد شاہد سرورنے تھانہ بغداد الجدید میں درخواست دیدی‘ سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ تفصیل کے مطابق سٹلائٹ ٹاؤن بہاول پور میں قائم دی لیڈر کالج اینڈ سٹار اکیڈمی میں زیر تعلیم طالبعلم محمد داؤد شاہد کو پرنسپل چوہدری طلعت اور کالج کوارڈی نیٹر سجاد حسین نے اُسکے والد شاہد سرور کو فون کال کر کے بلوایا کہ اُسے سلیبس دینا۔ تاہم طالبعلم کے رات آٹھ بجے کے قریب کالج پہنچنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر حبس بے جا میں رکھ لیا۔ تاہم ایف ایس سی (پری میڈیکل) کے طالبعلم کے والد شاہد سرور و دیگر اہل خانہ کے تقریباً تین گھنٹے تک گھر واپس نہ آنے پر کالج گئے تو وہاں پرنسپل چوہدری طلعت نشے کی حالت میں موجود تھا اور بڑھکیں مارتا رہا کہ اُسکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جبکہ طالبعلم کو منت سماجت کے بعد رہائی دلوائی جبکہ طالبعلم کے والد شاہد سرور نے بتایا کہ سجاد حسین کوارڈی نیٹر کالج نے پرنسپل کے ساتھ ملکر اُسکے بیٹے پر مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ انہیں نے کالجز چین کی فرنچائز حاصل کر کے تعلیم کو کاروبار بنایا ہوا ہے جبکہ اسی کالج میں شام کے اوقات میں سٹار اکیڈمی کے نام سے طلباء و طالبات سے بھاری فیسوں کے عوض ٹیوشنز پڑھائی جاتی ہیں۔ دوسری جانب با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دی لیڈر کالج کے پرنسپل چوہدری طلعت انتہائی خود سر اور اخلاقیات سے عاری شخص ہے جسکے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر شراب و آئس کے نشے کا شوقین ہے جبکہ اُسکی رنگین مزاجی بھی مبینہ طور پر مشہور زمانہ ہے۔ شاہد سرور نے پولیس تھانہ بغداد الجدید بہاول پور درخواست دیتے ہوئے جبکہ کمشنر بہاول پور ڈویژن‘ ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر کالجز‘ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے دی لیڈر کالج کے پرنسپل چوہدری طلعت کے شراب کے نشہ میں دھت ہونے اور اُسکے بیٹے کو ناجائز حبس بے جا میں رکھنے‘ تشدد کرنے کے حوالے سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔