• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسلم لیگ(ن) کا یو تھ ونگ میاں محمدنواز شریف کا ہر اول دستہ ہے ۔ حمزہ شہباز شریف

Feb 13, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا یو تھ ونگ میاں محمدنواز شریف کا ہر اول دستہ ہے ۔ یوتھ ونگ کے کارکن مسلم لیگ (ن) کے سپاہی ہیں اورانہوں نے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کو نا مساعد حالات میں بھی سر بلند کیا ہوا ہے وہ بہاولپور میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ چوہدری سعد مسعود کی قیادت میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد میں نائب صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب عمران غوری، میاں شاہد اقبال، یوسی چیئرمین عبدالخالق کامی، حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر، شیخ رفیق ، مستری محمد سلیم ، عاشق مٹھا، مبین قریشی ،ایم پی اے بیگم حسینہ ناز،بلا ل بلوچ ،چوہدری بشارت علی ،چوہدری محسن علی ، ملک محمدریاض کونسلراور دیگر شامل تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ بہاولپور میں ان کا جس خوش و خروش سے استقبال کیا گیا اور مسلم لیگی کارکنوں اورشہریوں کے ٹھا ٹھیں مارتے سمندر سے یہ بات ثا بت ہو گئی کہ بہاولپور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ اور محبوب قائد میاں نواز شریف کا دوسرا گھر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی دیکھ لیں کہ بہاولپور کے لوگ کس کے ساتھ ہیں عمران نیازی کو بہاولپور میں اس طرح نکلنے کی جرات بھی نہیں ہو سکتی عوام نے اسے دھتکار دیا ہے وہ چوری چھپے سرکاری آرام گاہوں میں آکر اپنی حاضری لگا تا اور بھاگ جاتا ہے ۔اب اس کے وطن سے بھا گنے کاوقت آگیا ہے انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کے کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ جلد ہی مسلم لیگ(ن) حکومت میں آکر عوام کو مہنگا ئی کے عذاب سے نجات دلا ئے گی اورپاکستان کو بحرانوں کے گرداب سے نکالے گی ۔